سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ریاض(صباح نیوز) سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔ایوان شاہی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ آج (بروز بدھ) ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائیگی۔ ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز ا ل سعود
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تحریک پر وقفہ سوالات مؤخر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ )کے اجلاس میں جمعے کو وقفہ سوالات مؤخر کر دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایوان میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔\
Post Views: 1