چین میں ہوم ورک پورا نہ کرنے پر والد کی طرف سے ڈانٹ کھانے والے 10 سالہ لڑکے نے انتقام لینے کا انوکھا انداز اپنایا۔

چین میں ایک باپ نے اپنے 10 سالہ بچے کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ڈانٹا جس کے نتیجے میں غصے میں آکر بچے نے پولیس کو فون کر کے باپ پر منشیات گھر پر رکھنے کا الزام عائد کردیا۔

یہ عجیب واقعہ رواں ماہ کے شروع میں چین کی یونگنگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔ وقت پر ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر والد کی طرف سے شدید ڈانٹ ڈپٹ کے بعد ایک 10 سالہ لڑکا گھر سے باہر نکلا اور سیدھا قریبی دکان پر گیا اور پوچھا کہ کیا وہ فون استعمال کر سکتا ہے۔

پانچویں جماعت کے طالب علم نے ایمرجنسی نمبر ڈائل کیا اور پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس ثبوت ہے کہ اس کے والد گھر میں منشیات چھپا کے رکھے ہوئے ہیں۔ لڑکا پھر خاموشی سے پولیس کے آنے کا انتظار کرتا رہا اور انہیں اپنے گھر لے گیا تاکہ وہ تلاشی لے سکیں۔

تلاشی کے دوران پولیس کو واقعی گھر کی بالکونی سے پوست کے پودے کے آٹھ سوکھے خول ملے۔ لڑکے کے والد نے انہیں خریدنے کا اعتراف کیا لیکن مزید کہا کہ اس نے انہیں صرف دوا کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس شواہد اور مشتبہ شخص کو قریبی اسٹیشن لے گئی جس کے بعد کیس کو انسداد منشیات بریگیڈ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوم ورک

پڑھیں:

آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

ایک آسٹرین ڈیئر ڈیول نے خود کو آگ لگا کر کم وقت میں طویل فاصلے تک گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

جوزف ٹوڈٹلنگ نامی شخص خود کو آگ لگا کر 56.42 سیکنڈ میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ رواں برس جون کی 24 تاریخ کو ویانا میں انجام دیا تھا۔

کوشش مکمل ہونے کے بعد ان کی سپورٹ ٹیم نے تین فائر ایکسٹینگوئشرز کو استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کو جلنے سے بچایا۔

جوزف اس ریکارڈ سے پہلے بھی خود کو آگ لگا کر متعدد ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ان ریکارڈز میں آکسیجن کے بغیر جسم کو طویل مدت تک آگ لگائے رکھنا (5 منٹ اور 41 سیکنڈ)، جسم کو آگ لگا کر کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنے سمیت دیگر ریکارڈز شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
  • آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی
  • ڈیرہ اسماعیل خان: جانور دھوپ میں کیوں باندھے؟ بھائی نے کلہاڑی سے بہن کو قتل کر دیا
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
  • کراچی: بچے بچیوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کے بارے میں علاقہ مکین کیا کہتے ہیں؟
  • کیا زیادہ مرچیں کھانے سے واقعی موٹاپے سے نجات مل جاتی ہے؟
  • بھارت: کیرالا میں دماغ کھانے والے امیبا سے عوام میں دہشت
  • عالیہ بھٹ نے بیٹی کی پیدائش کے بعد تیزی سے وزن کیسے کم کیا؟
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود
  • ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرکے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی دھمکی