لاہور(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے سابق جج اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے۔حکومت نے جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو ایک ہفتے قبل جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے سابق جج اور سربراہ لاپتا افراد کمیشن جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق جسٹس (ر) فقیرمحمد کی نمازجنازہ آج لاہوربعد نمازعصرادا کی جائےگی۔

پنجاب کی جانب تمام راستے بند کردیں گے، پی ٹی آئی کی ایک بار پھر اسلام آباد لانگ مارچ کی دھمکی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لاپتا افراد کمیشن

پڑھیں:

بھارت کے ایک اور معروف مزاحیہ اداکار کسمپرسی کے عالم میں انتقال کرگئے

ساؤتھ انڈین موویز کے سپر اسٹارز رجنی کانت، کمل ہاسن، اجیت، سوریا اور وجے کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے مدھن بوب کے آخری ایام نہایت کسمپرسی کے عالم میں گزرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے اداکار ایس کرشنا مورتھی نے اپنی زندگی کے 40 سال اس انڈسٹری وک دیئے وہ فلمی دنیا میں مدھن بوب کے نام سے جانے جاتے تھے۔

تامل فلموں کا لازمی جز کہلائے جانے والے مزاحیہ اداکار مدھن بوب عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور صاحبِ فراش تھے اور گزشتہ شب گھر میں ہی انتقال کرگئے۔

مدھن بوب نے چار دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں مزاحیہ اور منفرد کرداروں کے ذریعے اپنا نام اور مقام بنایا۔

ان کے پُرمزاح مکالمے، چہرے کے تاثرات اور برجستہ اداکاری نے انہیں تامل فلموں کے کامیڈی کنگز میں شامل کر دیا تھا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات 1980 کی دہائی میں کی اور 41 برس تک فلمی شائقین کو محظوظ کرتے رہے۔

مدھن بوب کی مشہور فلموں میں "تھینالی" میں ڈائمنڈ بابو اور "فرینڈز" میں منیجر سندریسن کا کردار خاص طور پر یادگار ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے ایک اور معروف مزاحیہ اداکار کسمپرسی کے عالم میں انتقال کرگئے
  • حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں
  • نان نفقہ کو لیکر حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں. چیف جسٹس
  • حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں، ہم صرف قانون کی خلاف ورزی کو دیکھیں گے، چیف جسٹس
  • سندھ کے محکموں میں فوکل پرسنز کا تقرر؛ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے میں ترمیم کردی
  • حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں، صرف قانون کی خلاف ورزی کو دیکھیں گے: چیف جسٹس
  • حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں، قانون کی خلاف ورزی کو دیکھیں گے: چیف جسٹس
  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا 4 تا 8 اگست کا روسٹر جاری
  • نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے
  • نوازشریف اور شہباز شریف کے کزن میاں شاہدشفیع انتقال کرگئے