اسرائیلی حکومت نے بھی مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
لاہور:
اسرائیلی حکومت نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دیدیا، بھارت میں سب سے بڑے سرکاری عسکری تحقیقی ادارے DRDO اور اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی اسرائیل ایرواسپیس نے اشتراک سے زمین سے فضا میں مار کرنیوالا جدید میزائیل بارک 8 بنایا تھاْ
انکشاف ہوا ہے اسرائیل اسے نیا نام ’’بارک۔ایم ایکس‘‘دیکر مراکش و دیگر ملکوں کو فروخت کر رہا، بارک8 میں لگی موٹرDRDO نے ایجاد کی تھی، وہ بھی میزائیل ایم ایکس میں موجود نہیں بلکہ اسرائیل ساختہ موٹر لگائی گئی ہے۔
دیگراہم پرزے بھی غائب ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اس ناروا اقدام سے عالمی عسکری حلقوں میں یہ تاثر جنم لے رہا کہ بھارت کے اسلحہ ساز ادارے قابل اعتماد نہیں اور غیر معیاری ہتھیار بناتے ہیں، بھارتی میڈیا کی رو سے اسرائیلی حکومت نے اپنے دیرینہ دوست کو دھوکا دے کر اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، یہی نہیں، مستقبل میں دونوں ملکوں کے مابین عسکری معاہدے خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ا
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مودی حکومت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
اسلام آباد:اسلام آباد: مودی حکومت کی اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنانے کی پالیسی جاری ہے، مودی حکومت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہرسال سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو پاکستان ہرسال خوش آمدید کہتا ہے مگر اس بار بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
وزیرمملکت برائے وزارت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ان کے مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی حکومت اور عوام آج بھی سکھوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ بھارت کشیدہ حالات کے باوجود پاکستانی ٹیم کے ساتھ کرکٹ تو کھیل سکتا ہے، اپنے شہریوں کو مذہبی رسومات کیلئے پاکستان نہیں آنے دے رہا۔