ٹنڈوجام: اوطاق سے مزدورکی لاش بر آمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) نواحی علاقے ٹنڈو قیصر کے ذمے دار اقبال نظامی کی اوطاق سے شہریوں کے مطابق جب صبح اوطاق پر پہنچے تو نوجوان ڈانو کولہی کی لاش چھت پر پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس پر انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال حیدرآباد بھیج دی۔ انتظامیہ کے مطابق خود کشی کا کیس لگتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
کراچی:سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں ایک دن میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوایک تولہ سونا 5900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت کم ہو کر 3 لاکھ59ہزار روپے پر آگئی۔
اسی طرح 5058 روپے کی کمی سے 10گرام سونا 3 لاکھ7 ہزار784روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں 61 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 3 ہزار 363 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے 90 دن کی توسیع سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گری ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔