راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی۔

عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔

مزید پڑھیں؛ حکومت نہیں چاہتی تھی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے، چیئرمین پی ٹی آئی

وکلاء صفائی نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کے لیے درخواست بھی دائر کر دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو دیگر سانحہ 9 مئی کیسوں سے الگ کرنے کا فیصلہ ختم کیا جائے۔

سماعت کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سانحہ 9 مئی کے

پڑھیں:

10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل

وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔

شہباز شریف آج لاہور کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئےاور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان بالکل بھی سیاسی نہیں ہے بلکہ ہتک عزت کی تھی۔

وزیراعظم نے سماعت کے آخر میں کہا کہ جج صاحب اگر اُن سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • شہری کی بازیابی کیلیے تمام وسائلاستعمال کیے جائیں‘ سندھ ہائیکورٹ
  • قطر کا اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنیکا اعلان
  • 9مئی مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے14رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • 9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
  • 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی
  • 10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل