جنین کے بعد طولکرم میں صیہونی فوج کی بربریت شروع، کئی مکانات مسمار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
قابض فوج نے بدھ کے روز طولکرم میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ شروع کیا جس میں کئی گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ بنیادی ڈھانچے کو مسمار کردیا گیا اور شہریوں کی جبری نقل مکانی شروع کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے بعد طولکرم کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق نے قابض فوج نے بدھ کے روز طولکرم میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ شروع کیا جس میں کئی گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ بنیادی ڈھانچے کو مسمار کردیا گیا اور شہریوں کی جبری نقل مکانی شروع کی گئی ہے۔ ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض فوج نے طولکرم شہر کے شمال میں واقع مضافاتی علاقے میں شہید تامر رفعت فقہا کے گھر کو مسمار کر دیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فوجی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد "D10” قسم کے بھاری بلڈوزر کے ہمراہ مضافاتی علاقے پر دھاوا بول کر شہید فقہا کے گھر میں داخل ہوئی۔ مکان کو مسمار کرنے سے قبل اس کے آس پاس کے مکانات میں اسنائپرز تعینات کر دیے۔ نومبر 2024ء میں شہید تامر فقہاء کے اہل خانہ کو قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ان کے ایک منزلہ مکان کو منہدم کرنے کا نوٹس موصول ہوا، جسے پہلے خالی کرایا گیا تھا۔
فقہا کو گذشتہ سال 4 مئی 2024ء کو گورنری کے شمال میں واقع قصبے دیر الغوصان میں بدران خاندان کے گھر کو گھیرے میں لینے کے بعد شہید کیا گیا تھا۔ قابض فوج نے اس پر نومبر 2023ء میں داخلی دروازے پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا تھا جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔ اسی تناظر میں مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے طولکرم کیمپ کے وسط میں ایک دوسرے خاندان کے مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ جس سے اس کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔ قابض فورسز نے کیمپ کے مختلف محلوں میں گھروں اور دکانوں سمیت شہریوں کی املاک کو تباہ و برباد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور شہریوں کے گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں گھر خالی کرنے اور طولکرم کیمپ چھوڑنے پر مجبور کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو مسمار کر قابض فوج نے کو تباہ دیا گیا شروع کی کرنے کا کے گھر
پڑھیں:
اسرائیل امن معاہدہ پھر سوالوں کی زد میں( تازہ حملوں میں 7 افراد شہید)
قابض اسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزیاںجاری ہیں
مغربی کنارے میں کارروائیاں، گھر گھر تلاشی ،بچوں سمیت 21 فلسطینی گرفتار
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض فوج نے ایک روز میں مزید 7 فلسطینی شہید کردیٔے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجسنی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید 2 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھر قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہو گئے۔