شام سے ممکنہ امریکی انخلاء کے بارے غاصب صیہونی پریشان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسرائیلی سرکاری میڈیا نے نئے امریکی صدر کیجانب سے شام میں تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں کے ممکنہ انخلاء کا حکم دیئے جانیکے امکان کے بارے تل ابیب کی گہری پریشانی سے پردہ اٹھایا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں "میڈ مین" کی شہرت پانے والے انتہاء پسند صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مرتبہ پھر برسر اقتدار آ جانے سے جہاں امریکہ کے یورپی اتحادیوں میں کھلبلی پڑ چکی ہیں، وہیں مشرق وسطی میں امریکی و برطانوی مفادات کی ضامن غاصب صیہونی رژیم کو بھی اپنے وجود کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر یقینی شخصیت و غیر قابل پیشین گوئی اقدامات کی جانب اشاہ کرتے ہوئے صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اس فکر میں مبتلاء ہو چکی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی اچانک حکم کے تحت شام میں تعینات امریکی فوجیوں کو بھی واپس نہ بلا لے!
اس حوالے سے جاری ہونے والی اپنی تازہ رپورٹ میں اسرائیل کی سرکاری ریڈیو ٹیلیویژن تنظیم کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام سے امریکی فوجیوں کے اچانک انخلاء کے امکان کے بارے "اطلاعات" موصول ہوئی ہیں جنہوں نے تل ابیب میں گہری تشویش کو جنم دیا ہے۔ صیہونی میڈیا کا کہنا تھا کہ شام میں تعینات امریکی افواج کے انخلاء کے امکان سے نہ صرف اسرائیل میں ہی گہری تشویش پائی جاتی ہے بلکہ اس امر کے شام میں موجود کرد فورسز پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ صیہونی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ شام میں تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں کو واپس بلانے پر مبنی ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش سے وائٹ ہاؤس کے اعلی حکام نے ہی اسرائیل کو آگاہ کیا ہے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شام میں تعینات امریکی فوجیوں ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔