صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے جس میں صدر آصف علی زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر چینی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ہے۔آصف زرداری نے خط میں پاکستان اور چین کے مابین ''آہنی دوستی''مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کیلئے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری ہے، دونوں ممالک کی قیادت کی پے در پے نسلوں کی انتھک کوششوں نے بین الریاستی تعلقات کے اس منفرد اور مثالی بندھن کو پروان چڑھایا اور مضبوط کیا۔صدر مملکت نے خط میں پاک چین تعلقات اور پاک چین اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانے میں چینی صدر کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے سال 2024 میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی۔آصف زرداری نے خط میں پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار اور مسلسل بڑھتی ہوئی دوستی کو سراہا اور صدر شی جن پنگ کی صحت، چینی عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی دوا ساز صنعت نے مالی سال 2025 میں زبردست ترقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 457 ملین ڈالر کی برآمدات حاصل کیں، جو ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں اور تعاون کے باعث صنعت میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔

چیئرمین پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے مطابق، مالی سال 2025 میں حکومت کی مناسب قیمتوں کی پالیسی اور قیمتوں کی ڈی ریگولیشن نے فارما برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ممکن بنایا جبکہ اس پالیسی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔

تھیراپیوٹک مصنوعات جیسے فارما، سرجیکل، غذائی سپلیمنٹس اور طبی آلات کی برآمدات 909 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

افغانستان، فلپائن، سری لنکا، ازبکستان اور عراق پاکستانی ادویات کے بڑے خریداروں میں شامل رہے جبکہ کینیا، ویتنام، میانمار اور تھائی لینڈ جیسے ممالک نے بھی اہم برآمدی مواقع فراہم کیے۔

توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2030 تک پاکستان کی فارما برآمدات عالمی مارکیٹ میں 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ موجودہ وقت میں پاکستانی کمپنیوں کی آمدنی کا 5 سے 7 فیصد حصہ ایشیائی اور افریقی منڈیوں سے حاصل ہو رہا ہے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • گورنرسندھ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر مبارک باد
  • وزیراعلیٰ سندھ کا صدرآصف علی زرداری کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام
  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • وزیراعلیٰ سندھ کی صدرآصف علی زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد
  • شرجیل انعام میمن کی صدر زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد
  • ’’ہیپی برتھ ڈے صدر زرداری‘‘،70 ویں سالگرہ پر بلاول،بختاور،آصفہ، فریال اور جیالوں کی مبارکباد
  • اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،امریکا کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا ایک بار پھر اعتراف
  • آنے والوں دنوں میں 5 اہم تہوار جن کا سب کو انتظار ہے
  • شرحِ سود کو آئندہ مالیاتی پالیسی میں 6 فیصد تک لایاجائے،احمد چنائے
  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال