Islam Times:
2025-11-03@17:13:31 GMT

پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو لاہور میں جلسے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو لاہور میں جلسے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کے انعقاد کی اجازت کیلئے آج  درخواست دی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو جلسے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کا جلسہ کسی بڑے وینیو پر منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں اپنی سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو مینار پاکستان کے گراونڈ گریٹر اقبال پارک میں جلسہ منعقد ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کے انعقاد کی اجازت کیلئے عالیہ حمزہ نے درخواست جمع کروا دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو جلسے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کا جلسہ کسی بڑے وینیو پر منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔ عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر کی جانب سے آج درخواست جمع کروائی ہے۔ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ ہم اس شب خون کیخلاف احتجاجی جلسہ کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ اگر ہمیں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ دوسری جانب صوبائی آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی زیرصدارت سینٹرل پنجاب کی ضلعی تنظیموں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شیخوپورہ، ننکانہ، منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد کی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ، رکن پنجاب اسمبلی اویس ورک اورسابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید نے بھی شرکت کی۔ انصاف لائیرز فورم کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں چاروں اضلاع میں پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ عالیہ حمزہ نے ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کو 8 فروری کے جلسے کی تیاری کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف عالیہ حمزہ جلسے کی

پڑھیں:

لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انتظامیہ نے حکومت کی ایماء پر کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نہیں دی، تحریک تحفظ آئین
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
  • پنجاب،دفعہ 144میں 7روز کی توسیع، احتجاج اور جلسے جلسوں پر پابندی برقرار
  • تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری