حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی کے پی کو عہدوں سے ہٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر اور خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل اختر حیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی (آفیشلز ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کے پیچھے حالیہ دنوں میں انسانی اسمگلنگ کے کئی سنگین واقعات ہیں، جن میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جی اختر حیات کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کی تبدیلی کی وجہ صوبے میں امن و امان کی حالت میں مسلسل بگڑتے ہوئے حالات اور اس حوالے سے ان کی کارکردگی میں ناکامی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
حکومتی اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اختر حیات کے بعد خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی کے طور پر پولیس سروس گریڈ 21 کے ذوالفقار حمید کو تعینات کر دیا گیا ہے، ذولفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دیا گیا ہے
پڑھیں:
کوئٹہ، بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے۔ جس میں 4 افراد کے جانبحق ہونیکی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے۔ جس میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔