امریکی ایئرپورٹ کے رن وے پر بنی ان دو قبروں کی کہانی کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اگر آپ کبھی بھی امریکی ریاست جیورجیا کے سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈ کریں یا وہاں سے پرواز کریں، تو آپ کو رن وے پر دو قبریں دکھائی دیں گی جو کہ ایک شادی شدہ جوڑے کی قبریں ہیں۔
امریکی ریاست جیورجیا میں رن وے کے نیچے کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن مدفون ہیں۔
جوڑے کو ہوائی اڈے کے مغربی حصے پر، رن وے 10 اور 28 کے کنارے پر دفن کیا گیا ہے اور یہ جوڑا سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے 1960 میں بننے سے بھی پہلے 140 سال سے زیادہ عرصے سے دفن ہے۔
ڈاٹسنز اس زمین کے مالک ہوتے تھے جہاں سے اب ہوائی جہاز آتے جاتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی 1797 میں پیدا ہوئے تھے اور شادی کی پانچ دہائیاں ایک ساتھ ہنسی خوشی گزار چکے ہیں۔
بیوی کیتھرین کا انتقال 1877 میں ہوا جبکہ ان کے شوہر کا انتقال 1884 میں ہوا۔
اس وقت کے خاندانی رسم و رواج کے مطابق، جوڑے کو چیروکی ہل پر ان کی زمین پر ایک دوسرے کے ساتھ دفن کیا گیا تھا جو اب ایک ایئرپورٹ ہے۔
جب وفاقی حکومت نے سہولیات کو بڑھانے کے لیے اضافی رقبہ حاصل کرنے کا پروگرام بنایا تھا تو جوڑے کے پوتے پوتیوں نے سختی سے مداخلت کی تاکہ جوڑے کی آرام گاہ کو کچھ نہ ہو۔
اس لیے حکام کے پاس رن وے کو قبروں کے اوپر ہی تیار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
تاہم حکومت نے مدفون جوڑے کے احترام کی علامت کے طور پر قبروں پر نشانات لگادیے جنہیں ہر روز ہزاروں مسافر دیکھتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دھی رانی پروگرام، 1 معذور اور 6 مسیحی سمیت 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی
— فائل فوٹولاہور میں دھی رانی پروگرام کے تحت 100 سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 1 معذور اور 6 مسیحی جوڑے بھی شامل ہیں، ہر جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے مالیت کے تحائف اور مالی امداد دی گئی۔
اس موقع پر وزیرِ سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام جیسا پروگرام پنجاب کی تاریخ میں نہیں ملتا، صوبہ پنجاب کی ویلفیئر کے لیے مختلف منصوبے لائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 28 اپریل تک 3 ہزار شادیوں کا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔