آئی سی سی رینکنگ؛ نعمان علی 5ویں پوزیشن پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
ویسٹ انڈیز سیریز کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیرئیر میں دوسری بار 10 وکٹیں لینے والے قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی 5ویں نمبر پر آگئے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تاہم دوسرے میچ میں نعمان علی نے 10 وکٹیں اپنے نام کیں، اس سے قبل وہ انگلینڈ کے خلاف بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے تھے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ؛ نعمان علی ٹاپ 10 بالرز میں شامل، ساجد کی بھی بڑی چھلانگ
نعمان علی 806 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ 4 درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ 906 پوائںٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔
قومی ٹیم کے اسپنر بالنگ میں 800 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنیوالے 12ویں پاکستانی بولر ہیں۔
مزید پڑھیں: نعمان علی نے کیرئیر میں دوسری بار ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لے لیں
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ میں ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومل واریکن نے سیریز میں 19 وکٹیں لینے کے بعد 16 درجے چڑھ کر 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نعمان علی
پڑھیں:
عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی
پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے شکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔
مصر کے شہر نیو قاہرہ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پوزیشن کے لیے دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے میچ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو 3-1 سے ناکامی کا سامنا رہا۔ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-1 کردیا۔
تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں محمد عمیر عارف نے 2-3 سے حریف کو ہرا کر کر پاکستان کو 5 ویں پوزیشن پر فائز کردیا۔
قبل ازیں کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کو سیڈ4 انگلینڈ اور سیڈ 5 بھارت نے سیڈ 3 کوریا کو ہرا دیا تھا۔