صبا قمر شدید بیمار ہوگئیں، مداحوں کو کیا پیغام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ صبا قمر شدید بیمار ہوگئی ہیں، جنھوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں شدید اسہال کی تشخیص ہوئی ہے۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا اور ان کی تشویش پر شکریہ بھی ادا کیا۔
انسٹاگرام اسٹوری میں صبا قمر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور ان کے گرد دوست اور رشتے دار موجود ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں صبا نے لکھا ’’میں جانتی ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ میرے بارے میں فکرمند تھے۔ تو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے شدید اسہال تھا، لیکن الحمدللہ، میں اب بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صحت یابی کے مرحلے میں ہیں اور ان کی ٹیم ان کا بہت خیال رکھ رہی ہے۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ ’’میں ٹھیک ہورہی ہوں، صحت یاب ہورہی ہوں، اور میری شاندار ٹیم میری دیکھ بھال کر رہی ہے۔‘‘
انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کےلیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’آپ کی محبت اور دعائیں میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں، اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں بہت، بہت جلد واپس آؤں گی۔ سب سے محبت، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘‘
صبا نے اپنی پچھلی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی صحت پر توجہ دینے کےلیے سوشل میڈیا سے مختصر وقفہ لینے کا ذکر کیا تھا، انہوں نے کہا تھا، ’’کبھی کبھی زندگی میں، آپ کو صرف ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوتا ہے، تھوڑی دیر کےلیے خاموش رہنا ہوتا ہے، اور خود کو سننے اور ریچارج کرنے کےلیے وقت دینا ہوتا ہے۔‘‘
اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے اپنے قریبی دوستوں اور ساتھیوں کی موجودگی کا بھی اعتراف کیا، جو اسپتال میں ان سے ملنے آئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔
Grateful to be back doing what I love ????????
Thankful for those who believed when it was quiet ???????? pic.twitter.com/OV8faTLMyS
— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔