دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ اس میں پاکستان کے اسٹار اسپنر نعمان علی نے برق رفتاری سے 4 درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ وہ ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں 800 پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنے والے 12 ویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

 نعمان علی نے ملتان ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آف اسپنرساجد خان کی بھی رینکنگ میں 2 درجے بہتری ہوئی ہے اور  وہ 21 ویں نمبر  پر آگئے ہیں۔

اسپنر ابرار احمد بھی 2 درجے ترقی کے بعد 51 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جومیل واریکن نے 16 درجہ اوپر چھلانگ لگا کر کیریئر بیسٹ 25 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے اس سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بولرزکی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹیسٹ بیٹر میں جو روٹ کی بدستور  پہلی پوزیشن ہے۔ اسٹیو اسمتھ ایک درجہ بہتری کے بعد آٹھویں اور رشبھ پنت نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم اور سعود شکیل کی رینکنگ مزید گرگئی ہے، سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن  جبکہ بابر اعظم 3 درجہ تنزلی کے بعد 19 ویں پوزیشن پر چلےگئے ہیں۔ محمد رضوان کی 2 درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سلمان علی آغا 5 درجہ تنزلی کے بعد 32 ویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رو یندرا جدیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید نمبر ون بولر بن گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوسرے نمبر  پر چلےگئے ہیں۔ بھارت کے ورن چکروتی لمبی چھلانگ کے بعد 25 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر  آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر 13 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ اکشر پٹیل 5 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: درجے ترقی کے بعد ویں پوزیشن پر پہلی پوزیشن ویں نمبر پر پر آگئے ہیں بھارت کے ایک درجہ گئے ہیں

پڑھیں:

بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد

بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔

ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔

اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی
  • ایجادات کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، جانئے پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
  • ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • سندھ کی دو جامعات کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • عمران کا مقدر لمبی جیل، نئے صوبوں، فنانس ایوارڈ اور ڈیموں پر ہائبرڈ نظام میں اختلافات کا امکان ہے: طلعت حسین