Jasarat News:
2025-07-26@07:17:54 GMT

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ، درجہ حرارت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ، درجہ حرارت میں اضافہ

کراچی : شہر قائد میں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، یخ بستہ ہواؤں کا زور ٹوٹنے کے سبب دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5 ڈگری اضافے سے14.5  اور زیادہ سے زیادہ 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا کم سےکم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.

1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، آج کم سے کم پارہ 11سے13ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28تا30ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے ایرانی کیمپ کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گل محمد کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی عرفان سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ خولز ، 4 موبائل فونز ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

مومن آباد پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال جبکہ اس کے ساتھی کو تفتیش کے تھانے منتقل کر دیا۔

دریں اثنا ملیر سٹی پولیس نے شاہراہ بھٹو پر شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت شاہجہاں ولد شوکت کے نام سے کی گئی۔

جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔

گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں کتنے فیصد ملازمین کو خوراک کے حصول، بچوں کی نگہداشت میں مشکل کا سامنا؟
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • کراچی: فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ’کال سینٹرز‘ کی تعداد میں اضافہ
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
  • گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
  • 2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
  • کینیڈین خاتون نے پرانی طرز کی سائیکل پر رفتار کے 2 ریکارڈ توڑ دیے
  • ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور رضوان کو دھچکا، نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے