پاکستان میں موٹر سائیکلیں کتنے کھرب کا پیٹرول استعمال کرتی ہیں؟ اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے پاکستان میں زیر استعمال موٹر سائیکلوں اور ان کے پیٹرول استعمال سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی اور بتایا کہ پاکستان میں 30 ملین یعنی 3 کروڑ موٹر سائیکلیں زیر استعمال ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان 3 کروڑ موٹر سائیکلوں میں سالانہ 6 ارب ڈالرز یعنی 16 کھرب 71 ارب سے زائد کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔
اویس لغاری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی کل پیٹرول کا 40 فیصد استعمال کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 200 میگاواٹ کے فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو وقت سے پہلے ریٹائر کر رہے ہیں، اس وقت ملک میں 55 فیصد بجلی ماحول دوست ذرائع سے پیدا ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 2030 تک مجموعی بجلی پیداوار کا 60 فیصد قابل تجدید اور ماحول دوست ذرائع سے ہوگا۔ ویلنگ پالیسی متعارف کروا رہے ہیں، گرین انرجی کے پیداوار اور خرید و فروخت میں اضافہ ہوگا۔
اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں غیر میعاری پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام متعارف کرا رہے ہیں، ان تمام پالیسوں پر عمل درآمد کےلیے 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 50 ارب ڈالر 2030 تک 60 فیصد قابل تجدید توانائی کےلیے درکار ہوں گے، اب مسابقتی عمل کے ذریعے ہی پاور پلانٹس لگائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2500 میگاوٹ کے تھر مل پلانٹس پہلے ہی ریٹائر کر چکے ہیں، اس وقت سولر نیٹ میٹرنگ سے باقی صارفین پر 103 ارب سے بوجھ پڑا ہے، ہم نیٹ میٹر والوں کو بھی کیپسٹی پیمنٹ ادا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
5بیویوں کا اکلوتا شوہر، 11 بچوں کا ہے باپ
دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں ، جن کا ایک بیوی یا ایک شوہر سے دل نہیں بھرتا ہے۔ کبھی ایک خاتون اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی ہے تو کوئی مرد دو تین بیویوں کے ساتھ رہتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے خاندان کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس میں اکلوتے شوہر کی پانچ بیویاں ہیں یہی نہیں اس شخص کے ان سب سے کل 11 بچے ہیں۔ حال ہی میں اس شخص نے یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔
وہ اپنے رشتے میں کافی خوش ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کی تمام بیویاں اپنے شوہر کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کرتی رہتی ہیں اور یہ شخص اسے ایک ‘صحت مند مقابلہ’ مانتا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کون سا خاندان ہے؟ تو آپ کو بتادیں کہ یہ خاندان بیرٹ فیملی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حال ہی میں اس خاندان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں انکشاف کیا گیا کہ اکلوتا شخص اپنی پانچ ’’ سسٹرز وائیوز‘‘ کے ساتھ رشتے میں ہے۔ پانچوں بیویاں اپنے شوہر سے پیار کرتی ہیں ان پانچوں کے درمیان کوئی باہمی جسمانی رشتہ نہیں ہے۔ اتنا ہی نہیں، آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا ، لیکن بتا دیں کہ ان کی پوری فیملی بچوں سمیت ایک ساتھ رہتی ہے اور سبھی بیویاں مل کر بچوں کی پرورش کرتی ہیں ۔
بیویاں اکثر سوشل میڈیا پر اپنے اس عجیب رشتے پر فخر کرتی نظر آتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی زندگی سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ چند ماہ قبل ان کے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جسے 27.7 ملین سے زائد بار دیکھا گیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ شوہر کے گھر آتے ہی جیس، گیبی، ڈیانا، کیم اور اسٹار (پانچ بیویاں) اپنا کام چھوڑ دیتی ہیں۔ کوئی فرش صاف کر رہی تھی، کوئی برتن دھو رہی تھی، کوئی صوفہ ٹھیک کر رہی تھی اور کوئی بچے کو گود میں لیے ہوئے تھی۔ سب کچھ چھوڑ کر وہ پہلے شوہر کو کس کرنے کا مقابلہ کرنے لگ جاتی ہیں۔ حالانکہ یہ ایک تفریحی ویڈیو ہے لیکن ان کے رشتے کے بارے میں بتانے کیلئے کافی ہے۔