جسارت کے سابق سینئر رپورٹر محمد انور سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سابق سینئر رپورٹر اور بلدیاتی امور کے ماہر صحافی محمد
انور گزشتہ روز انتقال کر جانے کے باعث اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر دارارقم مسجد لانڈھی میں ادا کردی گئی ۔مرحوم کی نمازہ جنازہ میںلانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجلیل ،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری سہیل افضل خان ، کے یو جے (دستور) کے سابق صدور طارق ابو الحسن ،خلیل ناصر ،سینئر صحافی مظفر اعجاز ،مسعود انور،نصر اللہ چودھری ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری،الخدمت فاؤنڈیشن کے اعجاز اللہ خان، مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت سیاسی ،مذہبی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم فالج زدہ ہونے کے ساتھ گزشتہ2 ہفتے سے شدیدعلیل تھے، جنہیں (این آئی سی وی ڈی ) میں داخل کیا گیا تھا جہاں وینٹی لیٹر پر تھے۔انہوں نے 2بیٹوں،1 بیٹی اوربیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔دریں اثنا جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی،سی ای او ڈاکٹر عبدالواسع،سی او او سید طاہر اکبر اور کارکنان جسارت نے محمد انور کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی۔ علاوہ ازیںمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی سینئر صحافی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ایک طویل عرصے تک بلدیاتی رپورٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور حقیقی معنوں میں کراچی کے مسائل کو اجاگر کیا۔ گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن اور ایپی لیپسی فائونڈیشن کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب نے بھی سینئر صحافی محمد انور کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی جدوجہد میں اپنے قلم و تحریر سے حصہ ڈالتے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔مزید برآں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے محمد انور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم اس گھڑی میں محمد انور کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
کراچی: سینئر صحافی محمد انور کا جسد خاکی آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جارہا ہے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب کے سینئر صحافی کا اظہار
پڑھیں:
سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت
سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025  سب نیوز 
کراچی (آئی پی ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق آفتاب شعبان میرانی کو علالت کے باعث کراچی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل انہیں گھر شفٹ کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِاعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے، وہ ایک سینیئر پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص و وفادار رہنما تھے۔
انہوں نے مرحوم کی جمہوریت، وفاقِ پاکستان اور عوامی خدمت کے لیے گرانقدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اس کے علاوہ پی پی کے دیگر رہنماں نے بھی ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شاملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم