ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوئی۔ علی امین گنڈا پور مجھے وزارت اعلیٰ پر بھی نظر نہیں آ رہے۔ آج (ن) لیگ حکومت کی ضمانتی تحریک انصاف ہے۔ اب تو بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی سطح پر نہ مذاکرات ہیں نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے۔ بانی پی ٹی آئی کچھ آفر ہی نہیں کر سکتے تو ڈیل کیا ہو گی؟۔ ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ پی ٹی آئی کیلئے پنجاب میں کوئی نہیں ہے۔ کوئی نیہں نکلے گا۔ اس حکومت میں بھی ایک شہزاد اکبر اور اعظم خان موجود ہے۔ جس کو پی ٹی آئی فارم 47 والی حکومت کہتی تھی اس سے مذاکرات کیوں کئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی پنجاب حکومت کی استدعا مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے ۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا درخواست دائر ہونے پر مخالفت کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔
پنجاب کے پراسیکیوٹر نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دلیل دی کہ ملزم کے فوٹو گرامیٹک ، پولی گرافک ، وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے ہیں ۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا استدعا ٹیسٹ کرانے کی نہیں جسمانی ریمانڈ کی تھی ۔ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج
جسٹس صلاح الدین پنہور کا کہنا تھا کسی قتل اور زنا کے مقدمہ میں تو ایسے ٹیسٹ کبھی نہیں کرائے گئے ۔ توقع ہے عام آدمی کے مقدمات میں بھی حکومت ایسے ہی پھرتی دکھائے گی۔
مزید :