Daily Mumtaz:
2025-04-26@03:50:42 GMT

انشاء اللّٰہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی، جسٹس منصور علی شاہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

انشاء اللّٰہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی، جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔

کراچی بار میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں سینئر پیونی جج ہوں اور میں اس میں بہت خوش ہوں، مجھے سینئر پیونی جج کہہ کر ہی مخاطب کیا جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حلف الفاظ نہیں ہوتے، بہت گہرے معنیٰ رکھتے ہیں، حلف بتاتا ہے کہ مشکل حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے، جب مشکل حالات کا سامنا ہو تو حلف پڑھ لیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حلف مقدس وعدہ ہے، اس کو توڑنا نہیں ہے، اگر حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کا دفاع کرنا بہادری کا کام ہے، آپ پر دباؤ آئیں گے، لالچ دیا جائے گا لیکن حلف نہیں چھوڑنا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کونسا شہد طاقت کے لحاظ سے سب سے بہتر؟

شہد اپنی غذائی خصوصیات، ذائقے، اور طبی فوائد کے لحاظ سے مختلف اقسام میں پایا جاتا ہے.

قدرتی شہد جسے (processed) نہ کیا گیا ہو اور جنگلی پھولوں یا مخصوص پودوں سے حاصل کیا گیا ہو، طاقت اور طبی فوائد میں سب سے زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ خام تیل کی اقسام درج ذیل ہیں;

1. منوکا شہد (Manuka Honey) — نیوزی لینڈ

یہ شہد سب سے طاقتور شہد مانا جاتا ہے۔ اس میں Methylglyoxal پایا جاتا ہے جو اسے بیکٹیریا کش، زخم بھرنے، معدہ کے مسائل اور مدافعتی نظام کے لیے خاص بناتا ہے۔

2. بیری کا شہد (Sidr Honey) — یمن / پاکستان

یہ بیری کے درخت سے حاصل کیا جاتا ہے۔ طاقت، مردانہ صحت، ہاضمہ، اور قوتِ مدافعت کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ عرب ممالک اور پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

3. جنگلی شہد (Wild Honey) — جنگلاتی علاقوں سے حاصل کردہ

یہ شہد کی جنگلی مکھیوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

4. صنوبر (Pine Tree) شہد — ترکی / یونان

یہ شہد معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے جو گلے، سینے اور نظامِ تنفس کے لیے مفید ہے۔

5. فلاور ہنی / ملٹی فلورا (Multiflora / Wildflower)

یہ مختلف جنگلی پھولوں سے حاصل کیا جاتا ہے اور ذائقہ اور غذائیت میں بھرپور ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کونسا شہد طاقت کے لحاظ سے سب سے بہتر؟
  • چیزیں بگڑتی ہیں تو خطہ ہی نہیں دنیا پر اثرات پڑیں گے؛ خواجہ آصف
  • مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل سینیٹ میں پیش
  • مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے جدید طریقہ کار اپنایا جائے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • ںہروں کا مسئلہ حل، دھرنے ختم کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • جرمنی کو ایک اور ممکنہ کساد بازاری کا سامنا، بنڈس بینک
  • جب جب بھارت کو پاکستان میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا؟
  • ناانصافی ہو رہی ہو تو اُس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ
  • حکومتی کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ وزیراعظم نے کمیٹی بنادی
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی