ارشد شریف قتل کیس؛ جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ارشد شریف قتل کیس میں جودیشل کمیشن بنانے کی درخواست ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کردی، جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے ۔
سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، جس میں درخواست گزار نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
اس سے قبل 7 نومبر 2024ء کی سماعت کازلسٹ سے منسوخ کر کے کیس کو نو سکوپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم اِسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہونے پر دونوں کیسز کو یکجا کر کے دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کمیشن بنانے کی درخواست جوڈیشل کمیشن ارشد شریف لیے مقرر قتل کی کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ پر انہی کے لوگ خنجر گھونپ رہے ہیں، گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قوم کو وقت سے پہلے بتادیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے وہ آ چکی ہے، وقت سے پہلے بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ جو بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں بشمول میرا دوست گنڈا پور جو اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے اور اس وقت بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے تاکہ بچت ہوسکے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ کیسے کیسے خنجر مارا گیا یہ سب قوم کو وطن واپسی پر بتاؤں گا، سینیٹ میں پی ٹی آئی کی 8 سیٹوں کے بجائے 5 سیٹیں کیسے؟ اور کیوں؟ مراد سعید کو سینیٹر بنانے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ آنے والے دنوں میں PTI کی مزید نا اہلیوں کا سلسلہ؟ سب بتاؤں گا۔
انہوں ںے کہا کہ یہ بھی بتاؤں گا کہ پی ٹی آئی کے اربوں روپے کے لین دین کے معاملات کیا ہیں؟ پھر اچانک سے گنڈا پور اور پارٹی کا اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ آخر کیوں اچانک شروع ہوا؟ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لاؤں گا۔ پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا۔