درجنوں پاکستانی بیرون ملک پھنس گئے، افسوسناک خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما میں حکومت مخالف باغیوں نے قبضہ کرلیا جس میں 50 سے زائد پاکستانی پھنس گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے۔
اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن ہی دیکھ رہا ہے۔حکام کے مطابق روانڈا میں پاکستانی سفارتخانہ اقدامات کر رہا ہے۔ مشرقی کانگو میں پاکستانیوں سمیت لاکھوں افراد امداد کے منتظر ہیں۔
گوما کے شہر جہاں پر باغیوں نے قبضہ کیا ہے وہ روانڈا کے قریب پڑتا ہے، کانگو اور روانڈا کی سرحد ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہیں تاہم پھنسے ہوئے پاکستانی روانڈا میں جاسکتے ہیں کیونکہ وہاں پر پاکستانی سفارت خانہ بھی موجود ہے۔رابطہ کرنے پر سفارت خانہ نے بتایا ہے کہ روانڈا میں موجود سفارت خانے پاکستانیوں کے لیے عملی اقدامات کررہا ہے اور جو پاکستانی کانگو بارڈر کراس کرکے روانڈا آجاتا ہے اس کے رہنے کا انتظام کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں پاکستانی
پڑھیں:
کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 10 میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھونپڑیوں، خانہ بدوشوں کے سامان اور متعدد موٹرسائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تاریں آپس میں ٹکرانے سے شاٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدا میں ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا، تاہم آگ کے شدت اختیار کرنے اور قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہونے پر مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پانچ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ سے جھونپڑیوں میں موجود قیمتی سامان، موٹرسائیکلیں اور مویشی جل کر راکھ ہو گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔