سٹی 42 : میر علی میں 29 اور 30 جنوری کی شب ہونے والے آپریشن کے دوران خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے  میجر حمزہ اسرار کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار، وزیر دفاع و اطلاعات سمیت فوجی افسران، جوانوں، شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ 

ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا 

 میجر حمزہ اسرار نے میر علی میں مادر وطن کا بے جگری سے دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے بہادر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، شہباز شریف کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ، کہا کہ ایسی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو تقویت دیتی ہیں، بہادر شہداء کی قربانیاں آنیوالی نسلوں کے لیے محفوظ اور پرامن پاکستان کو یقینی بنانے کے اجتماعی یقین کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔ 

کھیلتا پنجاب گیمز کے تمام کھلاڑیوں کی لاٹری لگ گئی، سب کو ای بائیک ملیں گی

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے ۔ 

نماز جنازہ کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کا جسد خاکی ابائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا ، شہید میجر حمزہ اسرار کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

انٹرنیشنل ہاکی پلیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

سٹی 42: انٹرنیشنل ہاکی پلیر اکمل سکندر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

 اکمل سکندر کئی سال تک قومی ہاکی ٹیم میں کھیلتے رہے ہیں ، اکمل سکندر کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر گکھڑ منڈی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ پڑھنے سے قبل جب جنازہ اٹھایا گیا تو قومی پلیئر کی میت پر ہاکیوں سے سایہ کیا گیا

شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیشنل ہاکی پلیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کل آذربائیجان کے شہر خان کندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت ، عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے، فذوالی ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال
  • شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے آج روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف باکو میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ