میجر حمزہ اسرار شہید سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر،نائب وزیراعظم اور اہم شخصیات کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیردفاع، وزیر اطلاعات سمیت سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین بھی نماز جنارہ میں شریک ہوئے، میجر حمزہ اسرار میرعلی میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
نور جہاں اور مہدی حسن کو درجنوں گانے لکھ کر دینے والا لکھاری آج کس حال میں ہے؟ کوئی بھی مدد کو کیوں نہ آیا؟
نماز جنازہ کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچایا گیا اور شہید میجر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلام کے گھر جاکر والدین سے تعزیت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور منگل کے روز چند دن قبل بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلم کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور ملک و قوم کے لیے میجر عدنان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہید میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں کا انتہائی جوانمردی سے مقابلہ کیا اور پوری قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم فورسز کے ساتھ ہے۔