آزاد کشمیر: بلدیاتی فنڈ، یوتھ قرضہ اسکیم کی منظوری، صحت کارڈ کے اجرا کا بھی فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
آزاد کشمیر حکومت نے ہنر مند نوجوانوں کے لیے قرضہ اسکیم اور بلدیاتی نمائندوں کے لیے فنڈ منظور کردیے۔
آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے پیش نظر کشمیر کابینہ نے ہنر مند نوجوانوں کے لیے قرض اسکیم کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی اے ایف کے اشتراک سے آزاد کشمیر میں لوکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارلحق کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے مظفرآباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف آزاد کشمیر یہ قرضے فراہم کرے گا اور یہ سیاسی وابستگی وصنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان قرضوں میں معذور افراد اور ٹرانس جینڈرز کا کوٹہ بھی مختص ہوگا۔
صحت کارڈ کا بھی اجرا کیا جائے گاوزیر خزانہ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کے لیے بھی ایک ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ عبدالماجد خان نے کہا کہ اجلاس میں عام آدمی کے علاج و معالجے کے لیے صحت کارڈ کی اجرا کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس بارے وزیر صحت کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: آزاد کشمیر: رٹھوعہ ہریام پل منصوبے کی لاگت میں ساڑھے 5 ارب روپے کا اضافہ کیوں ہوا؟
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں کے ممکنہ نقصانات سے نمٹنے کے لیے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات اور حل کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ہائر ایجوکیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کی پالیسی کی بھی منظوری دے دی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر اسپیکر اسمبلی پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور ازاد کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس اس معاملے کی خود نگرانی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے لیے آزاد کشمیر کو کتنے گنا اضافی بجٹ فراہم کرے گی؟
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 05 فروری کو ‘یوم یکجہتی کشمیر‘ منفرد انداز میں منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام اینٹری پوائنٹس اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں شایان شان طریقے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر آزاد کشمیر صحت کارڈ آزاد کشمیر کابینہ آزاد کشمیر یوتھ قرضہ اسکیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر صحت کارڈ ا زاد کشمیر کابینہ ا زاد کشمیر یوتھ قرضہ اسکیم نے کہا کہ صحت کارڈ کے لیے
پڑھیں:
حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے خاتمے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پراپرٹی خریدنے پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خریداروں کو ریلیف دینا ہے۔
راشد محمود لنگڑیال کے مطابق فائلرز کے لیے 3 فیصد ایف ای ڈی ختم کی جا رہی ہے۔ لیٹ فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی کا بھی خاتمہ ہوگا۔
اس کے علاوہ نان فائلرز پر لاگو 7 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پراپرٹی کی خریداری کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی یعنی تمام اقسام کی پراپرٹی خریدنے والوں کو اس فیصلے سے فائدہ حاصل ہوگا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی آبی پالیسی پر چین کا شدید ردعمل، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی