وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
طلال چوہدری: فوٹو فائل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں، وزیراعظم کی بات پورے پاکستان نے سنی ہے یہ آفر بالکل درست ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بڑی مناسب آفر کی ہے، پورا سچ جاننا ہے تو 2014 سے چیزوں کو شروع کرنا پڑے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات پی ٹی آئی کی فطرت میں نہیں، مذاکرات میں سننا بھی پڑتا ہے اور پی ٹی آئی کو سننے کی عادت نہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات میں بات دلیل سے ہوتی ہے، وزنی دلیل مخالف کی بھی ہو تو مانی جاتی ہے، یہ یک طرفہ طور پر مذاکرات سے دوڑے ہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ باہر یہ کچھ اور بات کرتے ہیں اور اندر ان کے پاس دلیل نہیں ہوتی، ہم جو کہہ رہے ہیں کرکے دکھائیں گے، ہمارے دل میں کھوٹ ہوتا تو کیوں آفر کرتے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا: طلال چودھری
ویب ڈیسک : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
طلال چودھری نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے تو دوبارہ دینے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے ویزے کی درخواست کی تو وہ بھی دے دیں گے، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
بچوں کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے والد تو امریکی غلامی سے آزادی دلوانے کی بات کرتے تھے اور بچے کہتے ہیں کہ وہ امریکا کی مدد سے والد کو آزادی دلائیں گے، ان دونوں میں تضاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پہلے دن سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہیے، قومی مسائل پر بات چیت کی کئی مرتبہ کوشش کر چکے ہیں۔