BEIJING:

چین کی ایک منافع بخش کمپنی نے اپنے ملازمین کو سالانہ بونس دینے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرین بنانے والی کمپنی نے اپنے ملازمین کو سال کے آخر میں 11 ملین ڈالر تک بونس دینے کا اعلان کیا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 3 ارب 6 کروڑ سے زائد ہے۔

کمپنی نے اپنے ملازمین کو پیش کش کی تھی کہ وہ مختص کردہ وقت میں جتنے پیسے گن سکتے ہیں گن کر اسے اپنا بونس سمجھیں جس پر ورکرز کی قسمت چمک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اعلان پر ملازمین خوب تیاری کے ساتھ دفتر آئے اور ایک بڑی میز پر پھیلی ہوئی رقم کے ڈھیر سے مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسے گننے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق مقررہ 15 منٹ کے وقت میں سب سے زیادہ پیسے ایک ملازم نے گنے جس کا سالانہ بونس 1 لاکھ یوآن بن گیا، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 38 لاکھ 85 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب ہینان مائننگ کرین کمپنی اپنے فراخدلانہ بونس کی وجہ سے سرخیوں میں آئی۔ 2023 میں بھی کمپنی نے سالانہ عشائیہ کے دوران اپنے ملازمین میں بڑی مقدار میں نقد رقم تقسیم کی تھی۔

اپنے ملازمین میں منفرد انداز میں بونس تقسیم کرنے سے نہ صرف ملازمین خوش ہیں بلکہ دنیا بھر میں اس اقدام کی وجہ سے کمپنی کی شہرت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپنے ملازمین ملازمین کو

پڑھیں:

دہلی میں انوکھی سرجری: نوجوان کا انگوٹھا پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنادیا گیا

دہلی میں نایاب سرجری کے بعد نوجوان کا انگوٹھا اس کے پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنایا گیا۔

قسمت کے ایک دردناک موڑ نے دہلی کے 20 سالہ نوجوان کا انگوٹھا چھین لیا، مگر حیرت انگیز طور پر اس کے اپنے پاؤں نے ہی اس کی مدد کردی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب آپریشن کے دوران نوجوان کے کٹے ہوئے پاؤں کی ایک انگلی استعمال کر کے اس کا انگوٹھا دوبارہ بنا دیا۔

اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوجوان ایک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا، اس کی موٹر سائیکل کو ایک ٹریکٹر نے ٹکر مار دی تھی، حادثے کے نتیجے میں اس کی بائیں ٹانگ گھٹنے کے نیچے سے اور بائیں ہاتھ کا انگوٹھا مکمل طور پر کٹ گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی ٹانگ اور انگوٹھے دونوں کو دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی گئی، مگر دونوں حصے بری طرح کچلے جانے کی وجہ سے ناقابلِ استعمال تھے تاہم، کٹی ہوئی ٹانگ کی دوسری انگلی محفوظ تھی، جسے ماہرین نے کامیابی سے استعمال کرتے ہوئے نوجوان کا انگوٹھا دوبارہ تشکیل دیا۔

اس کامیاب سرجری کو میڈیکل ماہرین نے انسانی جسم کی بحالی میں ایک شاندار مثال قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی
  • سائنسدانوں کی نئی دریافت، مکڑی کی انوکھی نسل منظرعام پر آگئی
  • پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، مستقل ملازمت کا قانون منسوخ
  • واشنگٹن میں عجائب گھروں کی بندش‘ ہزاروں ملازمین کو برطرفی کے نوٹس
  • کیا مصنوعی ذہانت کال سینٹرز کا خاتمہ کر دے گی؟
  • اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب ہم گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں: اسماء عباس
  • دہلی میں انوکھی سرجری: نوجوان کا انگوٹھا پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنادیا گیا
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی