شکرگڑھ: آٹے والی پیٹی میں دم گھٹنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
شکرگڑھ (نامہ نگار) شکرگڑھ کے نواحی گاؤں بہلول پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں آٹے والی پیٹی سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق 4 سالہ حیدر اور 6 سالہ نواز گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والد اور اہل محلہ ساری رات بچوں کو ڈھونڈنے میں مصروف رہے تاہم گزشتہ صبح وہ آٹا کی چھوٹی پیٹی کھولنے پر اس میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ڈی پی او شکرگڑھ نوید ملک کے مطابق، بچوں کی والدہ تین سال قبل انہیں چھوڑ کر جا چکی تھی، واقعے کی سنگینی کے پیش نظر ایس پی انویسٹی گیشن موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او نوید ملک کا کہنا تھا یہ قتل ہے یا حادثاتی موت، اس کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہو گا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹرین کی دو کوچز ڈی ریل ہوگئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچا، جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلیف ٹرین روانہ کر دی ہے تاکہ متاثرہ کوچ کو بحفاظت ہٹایا جا سکے اور ٹریک کو جلد از جلد قابل استعمال بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی ادارے بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔
ازدواجی زندگی میں لچک، سمجھوتہ اور مالی استحکام ضروری ہے، فضیلہ قاضی و قیصر نظامانی