پاک چین دوستی پوری دنیا میں ایک مثال ہے: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ — فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں ایک مثال ہے۔
چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے، پاکستان اور چین کے درمیان سرحدوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ اور شاہراہیں بھی مشترک ہیں۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ چین کے جن شہروں میں بھی گیا کبھی ملک سے باہر ہونے کا احساس نہیں ہوا، خوشی اور فخر ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دفاعی ادارے پر حملہ کیا ہو تو ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوتا ہے، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں تو ادارہ سزا دیتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک چین دوستی کا لازوال سفر جاری و ساری ہے، ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر ہم دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ گوادر میں پہلی فلائٹ لینڈ ہوئی جو بہت بڑا سنگِ میل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ترکیہ کا 102 واں یوم جمہوریہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، تقریب میں پاک، ترکیہ دوستی کے رنگوں کی نمائش کی گئی، جہاں طلبا نے فن کے ذریعے اس رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ترک تاریخ، ثقافت پر پروگرام کے علاوہ دوستی پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جب کہ تصاویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، ساتھ ساتھ طلبا نے فوڈ فیسٹیول کا میلہ بھی سجایا، جہاں شرکاء ترک پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ پاک، ترکیہ تعلقات مشترکہ تاریخ و باہمی احترام پر قائم ہیں، جب بھی ایک قوم نے آواز دی، دوسری نے ہمیشہ وفاداری اور یکجہتی کا جواب دیا۔ قونصل جنرل ارگل کادک نے کہا کہ یہ دن دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی علامت ہے، جو باہمی احترام اور ثقافتی تعلقات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے میڈیکل طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان بھی کیا۔ ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد خان نے کہا کہ ثقافتی تبادلے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ آخر میں مہمان کو تحائف پیش کئے گئے۔