رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت پر ڈیڈ لائن دیدی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف آج رات 12 بجے تک آ جائیں یا جب بعد میں بھی آ جائیں ہم ان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آج رات کا جب بھی ان کا دل کرے ہمارے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، آج رات 12 بجے تک آ جائیں، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف ہمیں اپنی بات پر قائل کر لیتی ہے تو ان کی بات بھی مانی جا سکتی ہے ، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ملک کی بہتری کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے عمران خان کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی معیشت اور امن و امان کا بھٹہ بٹھا دیا ہے، اگر 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل ہونے دیا جائے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018ء کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا، جب ہم پرویز خٹک سے کمیٹی کا اجلاس بلانے کا کہتے تھے تو جواب ملتا تھا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اجازت نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر و عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
وزیرِاعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی—فائل فوٹوزوزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِاعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی متحرک سفارت کاری پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کا قطر کے وزیراعظم سے رابطہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیاانہوں نے اُس وقت امیرِ قطر کی ٹیلیفون کال اور قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کے کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی عید کی مبارک باد کا گرم جوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔