آصف علی زرداری 5 فروری کو 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بھی ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے، وہ 5 سے 8 فروری تک چین میں رہیں گے۔ باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر مملکت چین میں ہوں گے
پڑھیں:
پاکستان میں دل کے امراض خطرناک حد تک بڑھ گئے، بیماریوں سے ہونے والی 55 فیصد اموات کی وجہ ہارٹ اٹیک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان میں دل کے امراض وبائی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں، حالیہ تحقیق کے مطابق ملک میں بیماریوں کے باعث ہونے والی اموات میں 55 فیصد ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر پیچیدگیوں کے سبب ہو رہی ہیں۔
ڈریپ کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ نے عوامی تشویش کو کم کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا ویکسین کا ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معمولی بیماریوں کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ بعض عارضے خاموش قاتل ثابت ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ابتدا میں واضح علامات نہیں دیتیں، لیکن یہ جگر اور گردے سمیت جسم کے دیگر اعضاء کو شدید متاثر کر دیتی ہیں۔ اکثر یہ اس وقت سامنے آتی ہیں جب اعضا 90 فیصد تک ناکارہ ہو چکے ہوتے ہیں، اور یہی عوامل بالآخر دل کے دورے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک پروفیسر کے کلاس کے دوران گرنے کے واقعے کو کووِڈ ویکسین سے جوڑنے کی قیاس آرائیوں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔
ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر اختر بندیشہ نے وضاحت کی کہ دل کے دورے دو طرح کے ہو سکتے ہیں۔ پہلا وہ جب مریض کو سینے میں شدید تکلیف ہوتی ہے اور فوری طور پر اسپتال پہنچانا پڑتا ہے، جبکہ دوسرا وہ جب دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو کر رکنے لگتی ہے، جس سے بلڈ پریشر گر جاتا ہے اور مریض زمین پر گر پڑتا ہے۔ ایسے کیسز میں فوری طور پر دل کو جھٹکا دے کر (ڈیفبریلیٹر یا ہاتھوں کے ذریعے) دوبارہ دھڑکن بحال کرنا پڑتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مرغن اور چکنی غذاؤں سے پرہیز، تمباکو نوشی ترک کرنے اور باقاعدہ ورزش کو معمول کا حصہ بنا کر دل کے دورے کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔