پیرس: ممتاز زہرہ بلوچ کی یونیسکو سربراہ سے ملاقات، اسناد سفارت پیش کی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے آج پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں یونیسکو کےلیے پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کو پیش کیں۔
بعدازاں ممتاز زہرا بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل ازولے اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں تعلیم، ثقافت اور سائنس کے شعبے میں یونیسکو کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر گفتگو کی گئی۔
سفیر پاکستان نے یونیسکو کے پروگراموں اور پالیسیوں کو سراہا اور ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئر کی حیثیت سے یونیسکو کے مشن کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کےلیے تعاون کا اعلان کیا۔
ڈائریکٹر جنرل ازولے نے یونیسکو میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کا خیرمقدم کیا اور یونیسکو کےلیے پاکستان کے تعاون اور پائیدار وابستگی کو سراہا۔
دونوں فریقین نے تعلیم، سائنس اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، پاکستان کے یونیسکو کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں اور بھی زیادہ کردار ادا کرنے کی صلاحیت کو تسلیم کیا گیا۔
واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ سفارتکاری کا 30 سالہ وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ واشنگٹن، بیجنگ، اقوام متحدہ اور جینیوا میں اہم سفارتی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔ اسکے علاوہ وہ جمہوریہ کوریا میں پاکستان کی سفیر اور وزارت خارجہ میں ترجمان کے طور پر کام کر چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان کے یونیسکو کے
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جیکب ہال اور رءوف حسن بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔