بنگلا دیشی طلبہ کو سیاسی جماعت بنانے کا پورا حق حاصل ہے‘ ڈاکٹر محمد یونس
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع وزیراعظم شہبازشریف سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مصافحہ کررہے ہیں،چھوٹی تصاویر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے ملاقات اوردعوت پر پہنچنے پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس استقبال کررہے ہیں
ڈھاکا: (انٹر نیشنل نیوز ڈیسک) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ طلبہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا ان کو پورا حق حاصل ہے، اس غرض سے اپنی مہم چلا رہے ہیں اور خود کو پورے ملک میں منظم کر رہے ہیں، انہیں اس کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔
میڈیا کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوئی تو انہوں نے اپنی مشاورتی کونسل میں 3 طلبہ کو شامل کیا تھا، وہ ملک کے لیے جان دے سکتے ہیں تو وہ کابینہ میں بیٹھ کر فیصلے بھی کر سکتے ہیں، وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ سیاسی جماعت بنانے کے لیے نوجوان واقعی پرعزم ہیں، ان کے اندر کوئی خراب خواہش یا ذاتی خواہش نہیں کہ وہ اپنے لیے سیاسی کیریئر بنائیں۔
ڈاکٹر محمد یونس نے طلبہ کو ممکنہ چیلنجز سے خبر دار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار جب طلبہ سیاست میں داخل ہو جائیں گے تو ہر طرح کے سیاستدان ان کے ساتھ جڑنے کی کوشش کریں گے اور اس طرح ان کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ نے اپنا خون دے کر جو کچھ حاصل کیا ہے وہ اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد یونس رہے ہیں
پڑھیں:
پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
ویب ڈیسک: پی ٹی اے نے ملک بھر کے موبائل فون صارفین کے لیے ایک اہم اور تنبیہی پیغام جاری کیا ہے جس میں اپنی نام پر رجسٹرڈ سمز کے غیر ذمہ دارانہ استعمال سے خبردار کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اپنی شناخت پر جاری شدہ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قانوناً جرم ہے کیونکہ آپ کے نام پر موجود سم کسی بھی غیر قانونی یا مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہو سکتی ہے۔
صارفین کی سہولت اور حفاظت کے لیے پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری یہ چیک کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں فعال ہیں،اس معلومات کیلئے صارفین cnic.sims.pk ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر کسی ڈیش (-) کے 668 پر ایس ایم ایس کر کے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اگر شناختی کارڈ پر کوئی نامعلوم یا بلا ضرورت سم نظر آئے تو اسے فوری طور پر بلاک کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محفوظ خریداری اور بائیو میٹرک کا احتیاطی استعمال
پی ٹی اے حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئی سم کی خریداری کے لیے ہمیشہ صرف مستند فرنچائز یا آفیشل کسٹمر سروس سینٹر کا ہی انتخاب کریں اور اس بات کی مکمل تصدیق کریں کہ آپ کی اجازت یا علم کے بغیر کوئی بھی سم رجسٹر نہ کی جا رہی ہو۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اس سے قبل بھی پی ٹی اے کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا جا چکا ہے کہ مفت سم کا لالچ دے کر بائیو میٹرک تصدیق کروانے والے افراد سے ہوشیار رہیں۔
ایسے دھوکے باز آپ کی بائیو میٹرک کا غلط استعمال کر کے آپ کی معلومات پر کوئی اور سم بھی جاری کروا سکتے ہیں، جس کا خمیازہ بعد میں اصل صارف کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔