کراچی: جنوری میں 45افراد کوگولیاں مارکرقتل کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے سال کے پہلے مہینے میں کراچی میں5 خواتین سمیت 45 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کا پہلا مہینہ ہی کراچی والوں پر بھاری رہا، جنوری کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 45 سے زاید افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کا کہنا تھا کہ 20 جنوری کو سب سے زیادہ یعنی 7 افراد جان بحق ہوئے جبکہ 24 جنوری کے دن مختلف فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد لقمہ اجل بنے۔ رپورٹ میں بتایا گیا جنوری میں مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری جان سے گئے، شہر میں لڑائی جھگڑوں اور دشمنی کی وجہ سے بھی فائرنگ ہونے سے زیادہ شہری قتل ہوئے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ کراچی میں فائرنگ سے جان بحق ایک خاتون سمیت 7 افراد کی شناخت نہ ہونے پر ان کی میتوں کو ایدھی سرد خانے میں رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
— فائل فوٹوکراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیے کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ کراچی کے مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے کراچی میں آج بھی زلزلے کے 2 جھٹکے، مجموعی تعداد 32 ہوگئیاس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ اور گلزار ہجری کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 38 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔
کراچی میں بار بار زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس ہورہے ہیں؟چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کہنا ہے کہ کراچی میں زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 2009 میں بھی لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہوئی تھی۔ 2009 میں 2 ماہ سے زائد تک معمولی شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کب تک جاری رہ سکتے ہیں یہ بتانا ناممکن ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 34 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں، زلزلے کے یہ تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے۔