میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، فیض حمید کوسزائے موت ہوگی یا پھرعمرقید ہوگی،فیصل واوڈا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کوسزائے موت ہوگی یا پھرعمرقید ہوگی، میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، وہاں سے اچھی خبرلائوں گا، عدالتی فیصلوں کا ریورس ہونا بحیثیت قوم شرمندگی کا باعث ہے، گنڈاپور وزیراعلی اورنہ بیرسٹرگوہرچیئرمین پی ٹی آئی نظرآرہے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کوئی وعدہ معاف گواہ نہیں بن رہے، جنرل (ر) فیض حمید کی سزا اور کورٹ مارشل نہیں رکے گا، آرمی چیف نے احتساب کا عمل شروع کیا ہے، جنرل فیض کی سزا نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ 1010 گاڑیوں کی خریداری روک دی گئی، چیئرمین ایف بی آر نے مجھ سے بات کی ہے، مجھے ایف بی آر افسران کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھ پر ایف آئی اے جانے کیلئے بہت دبا ہے، میں کوئی کمزور آدمی نہیں ہوں، تمام شواہد موجود ہیں، میرے ساتھ کچھ ہوا تووہ کروں گا کہ ان کی 7نسلیں یاد رکھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنید اکبر اچھا چہرہ ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص ہیں لیکن وہ عمران خان کے لئے کچھ نہیں کرسکیں گے، علی امین گنڈا پوراب وزیراعلی کے پی بھی نہیں رہیں گے، مسلم لیگ ن کی حکومت ان کو بچانے کی کوشش کرے گی۔
خارش کرنا دراصل سوزش کو بڑھاتا ہے، نئی تحقیق کا حیرت انگیز نتیجہ
سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ پی ٹی آئی والے جنید اکبر کو فیل کروائیں گے، یہ سب کمپرومائزڈ ہیں، میں عرصہ سے کہہ رہا تھا کہ کے پی میں کرپشن ہورہی ہے، اب بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ کے پی میں کرپشن ہورہی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جنید اکبر کچھ کرنا چاہیں گے، لیکن گنڈا پور ان کو روک دیں گے، وسائل تو سارے علی امین گنڈا پور کے پاس ہیں، جنید اکبر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے، ان کو مجبور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کا حدف عمران خان کو جیل میں رکھنا ہے، بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہے ، وہ بھی چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے گا، مافیا ان کا کھا جائے گا۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں پنجاب حکومت کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دینی چاہیے، مینار پاکستان کا گرائوںڈ ان کا باپ بھی نہیں بھرسکتا، اس میدان کو صرف عمران خان بھر سکتا ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آئندہ احتجاج کا مقصد ترکیہ کے صدر کے دورے اور چمپئین شپ کو سبوتاژ کرنا ہے، عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے لئے یہ لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہو جائے گا، سب ٹوپی ڈرامہ ہے، کوئی احتجاج ہورہا نہ کوئی دھرنا ہورہا ہے، گنڈا پور کے لئے ہری پور کا راستہ کھلا رکھیں گے، وہ وہیں سے بھاگتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستداں ہیں، اپنے لئے احتجاج کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیں گے، یہ لوگ گرینڈ الائنس کس کے ساتھ بنائیں گے؟
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے جنید اکبر پی ٹی آئی نے کہا کہ فیض حمید گنڈا پور
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔