مذاق اڑانے والے مذاق اڑاتے رہتے ہیں اور کام کرنے والے کام ہی کرتے ہیں۔ بطور خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ’’دھی رانی‘‘ پروجیکٹ کے لئے پچاس کروڑ کا خطیر نذرانہ پانچ ہزار دلہنوں کی نذر کیا ہے چونکہ وہ خود خاتون ہیں اور حساسیت کے ساتھ گھر آنگن میں سلگتی سوچوں اور بیٹیوں والوں کے مسائل کو سمجھتی ہیں۔ لہٰذا دھی رانی پروگرام کے ماتحت جن بچیوں نے درخواستیں رجسٹر کرائیں۔ محترمہ نے سب کو ایڈریس کیا۔
اس وقت ہم پورے پنجاب میں صاف ستھری گلیاں چوڑی سڑکیں تعمیراتی صفائی کا مکمل نظام دیکھ رہے ہیں تو اس باریکی سے مسائل کو دیکھنے والی نظر بھی کسی خاتون سربراہ کی ہی ہو سکتی ہے۔ ہم بچپن سے دیکھتے ہیں کہ لڑکے گھروں میں بے تربیتی پھیلاتے ہیں اور بیٹیاں بھائیوں باپ اور گھر والوں کی چیزیں سمیٹتی سمیٹتی دوچار پھول بھی گلدان میں لٹا دیتی ہے یہ اس کی باذوق شخصیت ہی ہوتی ہے جو گلاب رنگ لباس عمدہ ذائقوں اور لطیف جذبوں سے سجی پہلے والدین کے گھر کو مہکا رہی ہوتی ہے اور پھر اس کے بعد اس کا سسرال اس کی سلیقہ شعاری کے ساتھ ساتھ ننھی منی کلیوں اور پھولوں سے بھی مہک اٹھتا ہے ۔ عورت کا روپ خوبصورتی اور سلیقے سے گندھا ہوا ہے مگر زمانے کی ظالم رسموں نے اس کے لئے گھر کا آنگن بھی اترتی بارات کے خوابوں کی بجائے جہیز کے لرزتے خوف سے دھڑکا رہتا ہے۔ محلوں کے محلے گھروں میں بیٹیاں اور ان کی بڑھتی عمر دیکھ کر لرزتے رہتے ہیں۔ بالوں میں اترتی چاندی اور دھلتا حسن لڑکیوں کے دل مرجھانے کو کافی ہے مائیں دکھی رہتی ہیں والد کی کمر جھک جاتی ہے بھائی بے روز گار پریشان پھرتے ہیں ایسے میں ان بچیوں کے لئے مریم نواز نے دھی رانی پروگرام شروع کر کے پھر سے بنجر آنکھوں میں خواب سجا دیئے ہیں۔خطیر رقم بچیوں کے جہیز کے لئے رکھ دی ہے یعنی حکومت نے والدین کی ذمہ داریوں کو عملی طور پر بانٹ لیا ہے… پریشان چہروں سے پریشانی اور شکن آلود پیشانیوں سے عرق کے قطرے سمیٹ لئے ہیں۔
اس وقت دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں دلیر دبنگ محبت اور یگانت سے بھری خواتین نے ثابت کر دیا ہے کہ عورتیں زیادہ اچھا ملک چلا سکتی ہیں… ان کے دل کا گداز لوگوں کے دکھوں کو دیکھ لیتا ہے ۔ میں مریم نواز کی ملائم شخصیت عظمیٰ بخاری کی دلکش شخصیت اور مضبوط فیصلوں کے بارے میں یہ ہی کہہ سکتی ہوں بقول اقبال…
ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم
رزم حق وبا طل لہو تو فولاد ہے عورت
بطور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی شاعرہ میں بوقت ضرورت اتنی رعایت تو لے ہی سکتی ہوں کہ مومن کی جگہ عورت لگا دوں کہ اقبال ایسی خواتین کو خود بھی دیکھتے تو کتنے خوش ہوتے…
یہ شعورروز اول سے ہمارے مذہب اور عظیم پیغمبر نبی اکرمؐ نے خواتین کو حق وراثت اور حق نکاح دیکر کیا مختلف خطوں کی مقامی سوچ اور کلچر نے اسے چھین لیا تھا مگر آج وقت نے خواتین کی زبردست محنت کی بدولت پھر سے انہیں جینے کا حق دے دیا ہے اور اب تو وہ سربراہ بھی ہیں لیکن اللہ کی طرف سے جو سب سے بڑی نعمت ان کو ملی یعنی ’’مامتا‘‘ سے لمحہ بھر بھی غافل نہیں ہیں ۔ اولادیں بھی پال رہی ہیں گھر کے ساتھ ساتھ ملک بھی چلا رہی ہیں اور پروگرام دھی رانی کا تو کمال یہ ہے کہ اجڑے ہوئے دلوں میں دوبارہ امید کے دیئے جلا کر مزید گھروں کو بھی آباد کر رہی ہیں اس اقدام کے لئے مریم نواز شریف نہ صرف دنیا میں داد کی مستحق ہیں بلکہ اس کی جزا انہیں اللہ کے ہاں سے بھی ملے گی۔ ان شاء اللہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ اتنا درد دل ان میں اسی لئے ہے کہ وہ ایک نہایت پڑھی لکھی شاندار خاتون کلثوم نواز کی بیٹی ہیں اور جس دریا دلی سے انہوں نے خزانے کا منہ غریب لاچار اور مستحق بچیوں کے لئے کھول دیا ہے یہ نواز شریف کی بیٹی ہی کر سکتی تھی…
میاں نواز شریف میری پسندیدہ شخصیت ہیں۔ ان کی سیاست کے خطے پر گہرے اثرات ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ موقف کی سیاست کی کبھی وزیر اعظم بننے کے لئے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا… وہ برصغیر کے ایک بڑے لیڈر ہیں جن کی منتخب حکومت تین مرتبہ گرائی گئی مگر خدمت کا جذبہ ان کے دل سے کوئی نہ نکال سکا … لہٰذا انہی کی بیٹی مریم نواز نے نہ صرف مشکلات میں اپنے والد کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ ان کی آئیڈیالوجی کو بھی لیکر چلی ہیں۔
آج جانبدار آنکھیں بھی کھل گئی ہیں کہ بزدار فرح گوگی پنکی اور خان کی ضد کا شکار ہوتے پنجاب اور مریم نواز کے پنجاب میں کیافرق ہے ۔ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ابھی کل ہی کی بات ہے سندھ کے تاجروں نے کہا کہ آپ مراد علی شاہ لے لیں اور سندھ کو بی بی مریم دے دیں یہ کریڈٹ انہیں صرف بے پناہ کام اور خدمت کے باعث حاصل ہوا ہے… دل سے دعا ہے پنجاب کے چھپے ہوئے لوگوں کو مریم نواز اپنی مسیحائی سے اچھا کر دیں جس طرح گھر گھر دوائیاں بھیجی جا رہی ہیں ۔ موبائل ہسپتال چلائے جا رہے ہیں اسی طرح پنجاب کی ایک بیٹی بھی بن بیاہی نہ رہ جائے کوئی جہیز اور ضروریات زندگی کے ہاتھوں برباد نہ ہو بلکہ مریم نواز کی سربراہی میں کھلتا دمکتا پھلتا پھولتا اور آباد پنجاب دنیا کے نقشے پر ابھرے …
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: مریم نواز دھی رانی رہی ہیں ہیں اور کے لئے
پڑھیں:
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں تھے، جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار کا نام اور والد کا نام درج نہیں تھا۔
وزیرِ اعلی مریم نواز کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل بیرسٹر اسداللہ چھٹہ نے قانونی نکات پر دلائل دیتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور اس میں بنیادی قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بیرسٹر اسداللہ چھٹہ کے دلائل میں وزن ہے، اور یہ کہ درخواست کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے ساتھ ہی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی پی پی-159 سے کامیابی برقرار رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصحافی طاہر نصیرکی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کا کیس ، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب صحافی طاہر نصیرکی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کا کیس ، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے... قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال ماحولیاتی تبدیلیوں پر کوپ 30کانفرنس ، وزیراعظم نے نمائندگی کیلئے مصدق ملک کو نامز دکر دیا غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریگی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم