آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15معاہدوں پر کام ہو رہا ہے، سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے ، موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ متوقع ہے، عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد/باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف رواں ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے اور موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ہفتہ کو یہاں موصولہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کیں جن میں آذربائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری،انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا شامل ہیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے باکو میں مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15معاہدوں پر کام ہو رہا ہے،وزیر اعظم رواں ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے کئے جائیں گے، موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ متوقع ہے۔(جاری ہے)
عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف اور باکو میں ڈپٹی منسٹر اقتصادی امور صمد بشیری نے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزراء آذربائیجان نے پاکستانی وفد کا والہانہ خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مستقبل میں باہمی اشتراک سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ راشد نبی اوف نے بھی پاکستانی وفد سے ملاقات کی اور آئل اینڈ گیس کے شعبے میں بھی دونوں ممالک نے تفصیلی مذاکرات کئے اور اہم امور پر گفتگو بھی کی۔ وفاقی وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات نے آذربائیجان کے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نجکاری کے منصوبوں میں آذربائیجان کے سرمایہ کار گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔پاکستان سے وفاقی سیکرٹری اور ایس آئی ایف سی کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ وزیر اعظم آذربائیجان علی اسدوف سے بھی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی آج ہفتہ کو ملاقات متوقع ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عبدالعلیم خان آذربائیجان کے سرمایہ کاری وفاقی وزیر متوقع ہے کاری کے
پڑھیں:
پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ
اسلام آباد میں پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اس مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال جبکہ فلسطین کی جانب سے پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر نے دستخط کیے۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ بھی شریک تھے۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے آئندہ 30 روز میں ’’پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ‘‘ قائم کیا جائے گا، جو اس تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت جدید طبی شعبہ جات میں استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
دونوں ممالک انٹروینشنل کارڈیالوجی، آرگن ٹرانسپلانٹ، آرتھوپیڈک سرجری، اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ، برن اینڈ پلاسٹک سرجری جیسے اہم شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔ اس کے علاوہ متعدی امراض، آنکھوں کے امراض اور دواسازی کے شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ مشترکہ تحقیق کے مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی تاکہ صحت عامہ کے مسائل کا بہتر حل نکالا جا سکے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے عوام کے لیے بہتر صحت کی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
فلسطین کے سفیر نے وزیر صحت اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان دونوں برادر ممالک ہیں اور وہ اپنے عوام کی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔