ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا کوریئر کمپنی کا ملازم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور:
نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم زوہیب کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نجی کوریئر کمپنی میں ملازم تھا اور کوریئر کیش جمع ہونے پر پیسوں کی لالچ میں جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچایا۔
ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران زیادہ دیر سچ نہ چھپا سکا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی نشاندہی پر لیل گاؤں کے قریب درخت کے پاس چھپائی گئی 70 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نشتر کالونی کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ جھوٹی 15 کالز کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاکپولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔