ترجمان ڈی ایف پی کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں جاری مظالم اور تشدد کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں ایک بیان میں پونچھ کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ قابض بھارتی فوج کی طرف سے آئے دن معصوم شہریوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے لگام بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا بے دریغ خون بہا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحد خطے کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور نہتے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ترجمان نے اقوام متحدہ سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ ترجمان نے پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی مسلسل نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جنہیں بھارتی جیلوں میں انتہائی ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے شبیر احمد شاہ کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈی ایف پی کہا کہ

پڑھیں:

معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: اے پی سی

—’جیو نیوز‘ گریب

آزاد جموں و کشمیر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا انعقاد کیا گیا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

اے پی سی کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اعلامیے کے مطابق معرکۂ حق کی کامیابی سے تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے۔ معرکۂ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے پر بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے۔

اے پی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قیادت مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریکِ آزادی کی حمایت کرتی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں مفادِ عامہ اور مسائل کے حل کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گی۔

اے پی سی کے اعلامیے کے مطابق کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفادِ عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • بھارت مقوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • بہادر اور جری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: اے پی سی
  • کشمیر کی باغبانی صنعت پابندیوں کی زد میں کیوں ہے، ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ
  • قابض حکام کے خلاف وادی کشمیر کی فروٹ منڈیوں میں مکمل ہڑتال
  • سید علی گیلانیؒ… سچے اور کھرے پاکستانی
  • مسئلہ فلسطین حل کرناہوگا،گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطر