کراچی: فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کاسیکیورٹی انچارج زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب فائرنگ سے سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا سیکیورٹی انچارج زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہو گیا، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس افسر کو موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر گرایا، پولیس افسر نے فائرنگ کرنا چاہا تو ملزمان نے گولی مار دی۔
راولپنڈی میں والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو عدالت نے سزا سنا دی۔
اسد رضا نے کہا کہ ملزمان نے پولیس افسر پر 2 فائر کیے تھے، ایک گولی ان کے پیٹ میں لگی تھی، جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحت نہیں بلکہ ذاتی جھگڑے کا لگتا ہے، پولیس افسر محمد حنیف سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
پولیس افسر کی حالت بہتر ہونے کے بعد بیان لیا جائے گا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، زخمی افسر سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا سیکیورٹی انچارج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس افسر
پڑھیں:
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے بعض افراد کی جانب سے یونیورسٹی امور میں مداخلت کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا۔
ڈاکٹر ثمرین حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ منظور ہونے تک روزمرہ کے امور انجام دیتی رہیں گی۔
انھوں نے کہا کہ وہ ڈکٹیشن نہیں لیں گی، میرٹ کے خلاف بھرتی ہونے دیں گی نہ باڈیز میں تقرری کریں گی۔
ڈاکٹر ٹمرین کا کہنا تھا کہ صرف اپنا لیپ ٹاپ اور اپنی گاڑی دفتر سے ساتھ لائی ہوں، سرکاری ڈرائیور بھی یونیورسٹی چھوڑ دیا تھا جبکہ سرکاری گاڑی کبھی زیر استعمال نہیں رہی۔