دورہ امریکا انتہائی مثبت رہا، اثرات جلد سامنے آئیں گے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کا دورہ امریکا انتہائی مثبت رہا ہے اور اس کے بہت اچھے اثرات جلد سامنے آئیں گے، پاکستان اور امریکا کے درمیان گہرے تعلقات استوار ہیں، دورے کے دوران ان کی امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
 ہفتہ کے روز لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش لگا رہتا تھا، لیکن اس کے باوجود یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔