پی ٹی آئی کے انکار کے باوجود ایاز صادق مذاکرات کی گاڑی پٹری پر چڑھنے کیلئے پُرامید
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مذاکرات سے صاف انکار کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی اب بھی مذاکرات کی گاڑی پٹری پر چڑھنے کیلئے پُرامید ہیں۔
پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے اپنی اپنی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے باوجود ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوتوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن نہ بننے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ حکومت کی جانب سے بھی مذاکراتی کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ دنوں کابینہ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، وہ آئیں بیٹھیں ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صدقِ دل سے مذاکرات کےلیے تیار ہیں، ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف سے مذاکرات مذاکرات کی پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔