وزیراعلیٰ کا قلات میں18 شہید جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین،پوری قوم سیکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑی ہے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 18جوانوں کے لیے حرف عقیدت پیش کیاہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے قلات میں شہید ہونیوالے18 جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین کیاہے-وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانی سے دہشت گردی کے خاتمے کاعزم مزید مستحکم اور مضبوط ہوا-پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے-پاک سرزمین کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے عظیم ہیرو ہیں -
چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق روہت شرما کا بیان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
بھارت کی آبی جارحیت خطرناک ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پانی سے متعلق بھارت کی چھوٹی سی غلطی، دنیا بھر کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم یک آواز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بھارت کی موجودہ جارحیت پر سوشل میڈیا ہینڈلز پر جاری اپنے اہم بیان میں کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت خطرناک ہے!!! پانی سے متعلق بھارت کی چھوٹی سی غلطی، دنیا بھر کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم یک آواز ہے۔