منشیات کیس: 3 ملزمان کو 14 سال قید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 15 کلو سے زاید چرس برآمدگی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو 14 برس قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزمان ارسلان، علی مرتضیٰ اور عین الدین پر فی کس 4 لاکھ روپے جرمانہ بھی عاید کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-11
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں منشیات اور مین پوری کا کاروبار رک نہ سکا۔ نوجوان نسل نشے کی عادی بن گئی۔ سول سوسائٹی کا چیف سیکریٹری اور آئی۔جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری ضلع کے ہیڈکواٹر شہر مٹیاری اور گردو نواح کے شہروں الہ ڈینو ساند۔ شاہپور۔ پلیجانی۔ اڈیرولعل۔ کھیبر اور کھنڈو سمیت چھوٹے بڑے گاؤں میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ مٹیاری شہر کے پیرزادہ علاقے میں ہیروئن کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے۔ ہیروئن کا نشہ کرنے کے باعث کئی نوجوان موت کا شکار بن گئے جبکہ کئی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مٹیاری شہر کے باقیل پوتہ محلے میں شراب اور مین پوری کا کاروبار بھی جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی عادی ہو رہی ہے۔