آل پاکستان بزنس کانووکیشن گورنر ہائوس میں کرائیں گے، ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامرن ٹیسوری ایکسپو سینٹر میں ’’پاکستان ٹریول مارٹ 2025ء نمائش ‘‘ کا افتتاح کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ آل پاکستان بزنس کانووکیشن گورنر ہائوس میں کرائیں گے، کراچی کی ایک سڑک کا نام تاجکستان اسٹریٹ رکھنے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر میں جاری 3 روزہ نمائش ’’پاکستان ٹریول مارٹ 2025ء‘‘ کے افتتاح کے بعد کیا۔ گورنر سندھ نے پی آئی اے، آذربائیجان، تاجکستان، سری لنکا، سنگاپور، ایران سمیت دیگر ممالک کے اسٹالز کے دورہ کیا جہاں پر منتظمین نے گورنرسندھ کو اسٹالز پر رکھی گئیں مختلف اشیاء اور مصنوعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس شاندار نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں۔ اس نمائش سے مختلف ٹریول ایجنسیز، ہوٹلز اور ائر لائنز کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع ملے گا۔ سیاحت کے شعبے کے فروغ میں یہ نمائش اہم پلیٹ فارم ہے، اس نمائش کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے حسین ترین قدرتی نظاریں او ر تاریخی مقامات ہیں۔ ہمالیہ پہاڑ ، وادیاں ، جھیل ، دریا اور آبشاریں سیاح کو اپنے طرف کھینچتی ہیں جبکہ تاریخی موہن جو دڑو، ہڑپہ اور دیگر مقامات سیاحت کے لیے اہم ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل ملک بن چکا ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف معیشت کے استحکام کے لیے کام کررہے ہیں اس ضمن میں اڑان پاکستان اور ایس آئی سی ایف سی منصوبہ معاشی ترقی کی ضمانت ہے بالخصوص ایس آئی ایف سی منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) آئی ای ای ای پی فیئر کا 14واں ایڈیشن منگل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔یہ نمائش بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی بطور مہمان خصوصی نمائش کو سراہا۔ آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔