بالی ووڈ ادکار عامر خان کی نئی محبت، ساتھی کو خاندان سے ملوا بھی دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
MUMBAI:
معروف بالی وڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، عامر خان کو ایک نئی محبت مل گئی ہے اور وہ اپنی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کرا چکے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان 59 سال کی عمر میں بنگلورو کی ایک خاتون کے ساتھ سنجیدہ رشتہ قائم کر چکے ہیں، تاہم اس خاتون کے بارے میں ابھی تک آفیشلی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔
عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے طلاق کے بعد 2005 میں انہوں نے ہدایتکارہ کرن راؤ سے شادی کی۔ تاہم، 2021 میں ان دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔
ان کی ذاتی زندگی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ سچی محبت پر یقین رکھتے ہیں اور رومانوی فلموں کے مداح ہیں۔
حال ہی میں، عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلم "لویاپا" کے ٹریلر لانچ کے دوران خود کو رومانٹک شخصیت کے طور پر بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت رومانٹک آدمی ہیں اور اپنی دونوں سابقہ بیویوں سے اس بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر لوگ بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی ہم شکل قرار دیتے ہیں۔
سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ انہیں کرینہ کپور سے مشابہت دیتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے جواب دیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں، تب ہی سے لوگ ان کے چہرے کے خدوخال کو کرینہ کپور سے ملاتے آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اداکارہ نے مزید کہا ’میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل کے چھ لوگ ہوتے ہیں تو شاید میں کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل ہوں‘۔
سارہ عمیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح بھی اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے سارہ عمیر کو کرینہ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی پہچان ہوتی ہے، لوگ بالی ووڈ ستاروں سے مشابہت پر خوش کیوں ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پاکستانی اداکار سارہ عمیر کرینہ کپور