Jang News:
2025-07-26@01:08:35 GMT

بےگناہ خاندان منشیات کیس میں کلیئر ہوگیا، وزیر داخلہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

بےگناہ خاندان منشیات کیس میں کلیئر ہوگیا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی: فوٹو فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے بےگناہ خاندان کو منشیات کیس سے کلیئر کردیا، عوام مفت میں عمرہ کروانے والوں سے ہوشیار رہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو منشیات کیس میں پھنسا دیا گیا تھا، اے این ایف نے زبردست کام کیا ورنہ یہ لوگ ساری زندگی واپس نہیں آسکتے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ اس گینگ میں 9 لوگ شامل تھے جس میں ایئرپورٹ عملے کے لوگ بھی ملوث ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ اے این ایف اسمگلنگ کے خلاف بہترین کام کر رہا ہے، منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، منشیات میں ملوث کوئی بھی نام ہو ہم سے نہیں بچے گا۔

امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ محسن نقوی نے جواب میں ٹھینگا دکھا دیا

محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں اہم ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، دورے کے مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سعودی حکام کے تعاون کے مشکور ہیں، اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے پھیلاؤ کے خلاف کام شروع کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کہنا ہے کہ حکومت اور اے این ایف نے ملکر متاثرہ شہری کو بڑی مشکل سے بچایا،  23 دسمبر کو ایک گروہ نے ایک خاندان کے بیگ کو اسمگلنگ کےلیے استعمال کیا، سعودی حکام سے رابطہ کرکے ہم نے اس خاندان کو مشکل سے بچایا۔

ڈی جی اے این ایف نے مزید کہا کہ 48 گھنٹے میں گینگ پکڑ کر سعودی حکومت کے ساتھ تفصیل شیئر کی۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے ہمیں بہت اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور حکومت کی بروقت کارروائی سے ہمیں مصیبت سے نجات ملی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اے این ایف نے محسن نقوی نے وزیر داخلہ کا کہنا کہا کہ

پڑھیں:

ڈھاکا: محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری

ڈھاکا:

اے سی سی نے منگولیا، ازبکستان اور فلپائن کو کونسل کی باقاعدہ رکنیت دے دی۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ جنرل اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکہ میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت اے سی سی کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔

محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الحق اسلام کا اجلاس کی میزبانی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ڈھاکہ میں پہلی بار اے جی ایم کے انعقاد کو ایک تاریخی موقع قرار دیا۔ انہوں نے بی سی بی کی پیشہ ورانہ، دوستانہ اور منظم میزبانی کی بھرپور تعریف کی۔

اجلاس میں مالی سال 2025-2026 کے آڈٹ شدہ مالیاتی حسابات، بجٹ اور مکمل ٹورنامنٹ کیلنڈر کی منظوری دی گئی جبکہ 2026 میں جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں 10 مردوں اور 8 خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹیموں کا انتخاب ان کی رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اے سی سی نے منگولیا، ازبکستان اور فلپائن کو باقاعدہ طور پر رکن ممالک میں شامل کر لیا، جس سے کرکٹ کے دائرہ کار کو نئے اور ابھرتے ہوئے خطوں تک وسعت ملی ہے۔

اجلاس میں تمام رکن ممالک نے ایشیائی خطے میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کھیل کو ہمیشہ اولین ترجیح دینے کے جذبے کا اعزاز برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • "ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
  • ڈھاکا: محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات‘  ایمپائرز ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون پر اتفاق 
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات
  • کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے: محسن نقوی
  • محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ کے تعاون پر اتفاق
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ و ایمپائرنگ تعاون پر اتفاق
  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیش اہم ملاقات، ویزا فری انٹری سمیت سیکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت