پاکستان، افغانستان میں باہمی تعاون سے پولیو کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور پاکستان میں انسداد پولیو کےلیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج 2025 کی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان کے کروڑوں بچوں کو پولیو سے محفوظ کریں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پچھلے سال پولیو کے پاکستان میں 77 کیس سامنے آئے، اس سال جنوری میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کا خاتمہ کریں گے، انسداد پولیو کےلیے تعاون پر ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے مشکور ہیں۔
دوران تقریب وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پُرعزم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی نگرانی میں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں، 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے، انسداد پولیو کیلئے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انسداد پولیو پولیو کا پولیو کے کہا کہ
پڑھیں:
شہباز اردوان ملاقات، مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ، بھی کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مشترکہ منصوبوں اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے توانائی، کان کنی، دفاع، زراعت کے شعبوں میں تعاون کے مواقعوں کو اجاگر کیا، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون کے مواقعوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کا اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کا علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں رہنماوں نے غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
اس موقع پر صدر اردوان نے فلسطین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت اور انسانی امداد کو سراہا۔
اعلامیہ میں خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔
صدر اردوان نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔