لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سعودی عرب میں منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں مبارک باد دے رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سعودی عرب میں منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں مبارک باد دے رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کا دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے افسروں اور جوانوں نے تخریب کاری ناکام بنا کر شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، سی ٹی ڈی پنجاب کا قابل فخر ادارہ ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور آلہ کاروں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 3 خطرناک دہشت گردوں کو جھنگ روڈ، پٹھان کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں اعظم منچن آباد، امجد پاکپتن اور منظور بہاول نگر شامل ہیں۔