ایبٹ آباد ،شدید برف باری کے بعد شاہراہ سے برف ہٹائی جارہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ایبٹ آباد ،شدید برف باری کے بعد شاہراہ سے برف ہٹائی جارہی ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین میں صرف ایک دن میں سال بھر کی بارش برس گئی؛ 19 ہزار افراد کا انخلا
چین کے صنعتی شہر باوڈنگ میں ایک ہی دن کے اندر تقریباً پورے سال کے برابر بارش ہونے کے بعد شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی.
چینی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ضلع یی میں 448.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو شہر کے سالانہ اوسط 500 ملی میٹر کے قریب ہے۔
محکمہ موسمیات نے موجودہ بارش کو 2023 کے طاقتور طوفان کے برابر قرار دیا، جس میں بیجنگ میں 140 سالہ ریکارڈ توڑنے والی بارشیں ہوئی تھیں۔
اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے اور شہر کے چار اضلاع میں فلیش فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔
خبردار کیا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح تک شدید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر آفات کا باعث بن سکتی ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
شدید بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی معطل، سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے جب کہ بعض دیہاتوں میں مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہوگئے۔
موسلادھار بارشوں کے باعث 6 ہزار سے زائد خاندانوں کے تقریباً 14 ہزار 453 افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
اگرچہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن باوڈنگ کے ژوؤژو علاقے میں کئی سڑکوں اور پلوں تک رسائی منقطع ہو چکی ہے۔
دارالحکومت بیجنگ جو باوڈنگ سے صرف 160 کلومیٹر دور ہے خود بھی خطرے کی زد میں ہے۔
ادھر حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، کمبل، ایمرجنسی کٹس اور دیگر 23 ہزار اشیاء روانہ کر دی ہیں۔
ماہرین کے مطابق شمالی چین میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت سے ہے، جس کے نتیجے میں زرعی شعبہ، بنیادی ڈھانچہ اور شہری آبادیاں سب شدید متاثر ہو رہے ہیں۔